واٹس ایپ کے نئے فیچر میں تصویر اور ویڈیوز کے ریپلائی میں مزید آسانی
تفصیلات کے مطابق wabetainfoرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے 2024 میں تصاویر یا ویڈیوز پر ریپلائی یا ری ایکشن کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ تا ہم اب صارفین فوٹو یا ویڈیو دیکھنے کے بعد فل اسکرین سے واپس جاکر ریپلائی یا ری ایکشن کرسکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تقریبا 2 سال بعد واٹس ایپ کی طرف سے میڈیا ویور کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا جار ہا ہے۔ نئے ری ڈیزائن میڈیا ویور انٹرفیس کو محدود بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
اب نئے انٹرفیس میں پریویو اسکرین میں ہی مکمل ریسپانس بار نظر آئے گی جس میں 2 ڈیفالٹ ایموجیز کو دیکھا جاسکے گا مگر مکمل ری ایکشن ایموجیز کو سنگل کلک پر دیکھا جاسکے گا۔ اسی طرح صارفین ایموجی کی بورڈ تک رسائی بھی + بٹن پر کلک کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔
اسی طرح میڈیا ویور میں ایک مکمل چیٹ بار بھی اسکرین کے نیچے نظر آئے گی تاکہ صارفین ٹیکسٹ، تصویر، ویڈیو، وائس میسج یا کسی اور قسم کا مواد سینڈ کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کے تین نئے فولڈ ایبل فونز متعارف، حیران کن فیچرز اور قیمت جانیے
فی الحال یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔