خوشدل شاہ پاکستان کرکٹ چھوڑ رہے ہیں؟ آل راؤنڈر نے حقیقت بتا دی

آل راؤنڈ خوشدل شاہ
خوشدل شاہ سے متعلق سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ سے الگ ہو کر امریکہ کی نمائندگی کرنے کی خبریں چل رہی تھیں/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 8 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑ کر امریکا کی جانب سے کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے یہ دعویٰ گردش کر رہا تھا کہ خوشدل شاہ پاکستان کرکٹ سے الگ ہو کر امریکہ کی نمائندگی کرنے والے ہیں۔

خوشدل شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنے بیان میں ان خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کا گھر ہے اور اپنے ملک کی نمائندگی ہمیشہ ان کی پہلی ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں، پاکستان کرکٹ سے ان کی وابستگی میں نہ کبھی تبدیلی آئی ہے نہ اور نہ آئندہ آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے معروف فٹبالر ٹیٹے ینگی نے اسلام قبول کر لیا

اس طرح قومی آل راؤنڈر نے امریکا منتقل ہونے یا پاکستان کی نمائندگی چھوڑنے سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80 ▼ 1.00
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.01 ▼ 1.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.43 ▼ 1.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.64 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37 ▼ 0.27
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 441,798
Gold 22K Per Tola 404,981
Gold 21K Per Tola 386,573
Gold 18K Per Tola 331,348
Silver Per Tola 6,401
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▲ 6.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62 ▼ 2.20
Diesel HSD Per Litre 247.42 ▼ 1.30
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95 ▼ 1.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں