آسٹریلیا کے معروف فٹبالر ٹیٹے ینگی نے اسلام قبول کر لیا

معروف آسٹریلیا فٹبالر ٹیٹے ینگی
فٹبالر نے کہا مفتی اسماعیل نے مجھے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 7 2026 |
سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے معروف 25 سالہ نوجوان فٹبالر ٹیٹے ینگی نے اسلام قبول کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد میں قبولیت اسلام کے لیے کلمہ پڑھنے کے بعد آسٹریلین فٹبالر نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی اچانک جذباتی لمحے کا نتیجہ نہیں ہے۔ بلکہ ایک طویل فکری، روحانی اور ذاتی جستجو ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک روز صرف تجسس کے باعث آسٹریلین شہر ایڈیلیڈ کی ایک مسجد گیا تھا تاکہ قریب سے مسلمانوں کو عبادت کرتے ہوئے دیکھ سکوں۔

ٹیٹے ینگی نے کہا کہ میں جاننا چاہتا تھا کہ مسجد کا ماحول کیسا ہوتا ہے۔ اسی دوران میری ملاقات معروف عالم دین مفتی اسماعیل مینک سے ہوئی جنہوں نے نماز جمعہ کے بعد بات چیت کی۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا میں نے کبھی کلمہ شہادت پڑھا ہے؟ تو میں نے جواب دیا کہ نہیں میں نے کبھی کلمہ نہیں پڑھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

انہوں نے کہا کہ مفتی اسماعیل نے مجھے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی جسے میں نے بخوشی قبول کر لیا اور مسجد میں ہی کلمہ شہادت پڑھا۔

معروف فٹبالر نے کہا کہ میرا اسلام کی جانب سفر کسی ایک واقعے سے شروع نہیں ہوا تھا۔ وقت کے ساتھ مطالعے، غور و فکر اور دیگر تجربات نے میرے دل میں اسلام کے متعلق دلچسپی پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ میں نے مکمل اطمینان اور ذاتی یقین کے ساتھ کیا جس پر مجھے دلی سکون محسوس ہورہا ہے۔

 

خیال رہے کہ 25 سالہ نوجوان فٹبالر ٹیٹے ینگی آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار ہیں جو جنوبی سوڈانی نژاد خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنی جسمانی طاقت، رفتار اور جارحانہ کھیل کے باعث خاص شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے متعدد کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلین قومی ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.35 ▲ 0.25
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.43 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.69 ▲ 0.29
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.78 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,728 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 399,418 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 381,262 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 326,796 ▼ 15
Silver Per Tola 6,507 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,642 ▼ 4.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں