افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق انٹرنیشنل فاسٹ بولر شپور زادران
شپور زادران 7 جولائی کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں اس دار فانی سے کوچ کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 7 2026 |
ممبئی (ویب ڈیسک): افغانستان کے سابق انٹرنیشنل فاسٹ بولر شپور زادران طویل علالت کے بعد 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شپور زادران اپنی 39 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل 7 جولائی کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں اس دار فانی سے کوچ کیا۔

6 فٹ سے زائد طویل قامت والے شپور زادران اپنی جارحانہ بولنگ، لمبے اور لہراتے بالوں کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔

وہ افغانستان کرکٹ کے ابتدائی عروج کے دور میں اہم بولر تصور کیے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کرگئے

مہاجر کی حیثیت سے پاکستان کے شہر پشاور میں مقیم رہنے والے شپور زادران نے ابتدائی کرکٹ کا آغاز پشاور ہی سے کیا۔ ان کے ابتدائی ساتھی کھلاڑیوں میں معروف انٹرنیشنل کرکٹرز محمد نبی، اصغر اور دولت زادران بھی شامل تھے۔

انہوں نے 2009 سے 2020 کے درمیان 44 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

وہ نئی دہلی کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں ہیموفاگوسائٹک لیمفو ہسٹیوسائٹوسس نامی سنگین مدافعتی عارضہ سے لڑ رہے تھے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں