شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کرگئے

سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر
شعیب اختر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بھائی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 24 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بھائی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ "انتہائی دکھ کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہا ہوں کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حضور حاضر ہو گئے ہیں۔"

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد اختر گزشتہ کئی برسوں سے شعیب اختر کے پبلک ریلیشنز (پی آر) مینیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور مختلف عوامی و پیشہ ورانہ امور میں ان کے قریبی معاون سمجھے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے دوران کیریئر ’ماں‘ بننے والی کھلاڑیوں کیلیے نئے اصول متعین کر دیے

شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

شاہد اختر کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد کرکٹ اور سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مداحوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں