
اس کے ڈیزائن میں ایک بڑا تبدیلی، نیا ایئرماڈل، بڑے ڈسپلے، اور تمام ماڈلز میں 120Hz پرو موشن اسکرینز شامل ہوں گی۔
اطلاعات کے مطابق، ایپل کے آئی فون 17 سیریز ستمبر میں ریلیز کیے جائیں گے، ابتدائی لیکس اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ اس بار ڈیزائن اور فیچرز میں ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ یہ 2017 میں آئی فون 10کی ریلیز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا اپ ڈیٹ ہو سکتا ہے۔
آئی فون 17 سیریز میں چار ماڈلز شامل ہونے کا امکان ہے جن میں آئی فون 17،آئی فون 17 پرو،آئی فون 17 پرو میکس اور ایک نیا ماڈل جسے آئی فون 17 ایئر کہا جا رہا ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایپل اپنے پلس ماڈل کو ختم کر سکتا ہے کیونکہ اس کی فروخت توقعات کے مطابق نہیں رہی، اور اس کی جگہ زیادہ سلم اور پریمیم آئی فون 17 ایئر متعارف کرایا جا سکتا ہے، جس کا ڈیزائن ممکنہ طور پر سام سنگ گلیکسی S25 ایج سے ملتا جلتا ہو گا۔
وا ضح رہے کہ آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں بالترتیب 6.3 انچ اور 6.9 انچ کی اسکرینز برقرار رکھی جائیں گی۔ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 کا ڈسپلے 6.1 سے بڑھا کر 6.3 انچ کیا جا سکتا ہے۔آئی فون 17 ایئر ممکنہ طور پر 6.6 انچ کے ڈسپلے کے ساتھ آئے گا۔
تمام ماڈلز میں ایک بڑا اپ گریڈ یہ ہوگا کہ اب ان میں ProMotion ڈسپلے شامل ہوں گے۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ بیس ماڈل (آئی فون 17) میں بھی 120Hzریفریش ریٹ کے ساتھ LTPO OLED پینل شامل کیا جائے گا، جو پہلے صرف پرو ماڈلز میں موجود ہوتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا میٹر ریڈرز کو فارغ کرنے اور صارفین کو ریڈنگ ایپ مہیا کرنے کافیصلہ
یاد رہے کہ ابھی تک ریم اور اسٹوریج کے حوالے سے حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن رپورٹس کے مطابق بیسک ماڈل میں 256GB سے لے کر پرو ماڈلز میں 1TB تک اسٹوریج فراہم کی جا سکتی ہے۔
قیمتوں کے بارے میں ابھی تک واضح معلومات سامنے نہیں آئی، لیکن ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی فون 17 ایئر کی قیمت پرو میکس سے زیادہ ہو سکتی ہے، جو اب غیر متوقع لگتا ہے۔ موجودہ معلومات کے مطابق، آئی فون 17 ایئر کی قیمت پرو اور پرو میکس کے درمیان رکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت تقریباً 573,999 روپے ہو سکتی ہے، تاہم حتمی قیمتوں کا اعلان ابھی باقی ہے۔
لانچ میں چند مہینے باقی ہیں اور مزید تفصیلات جلد منظر عام پر آنے کی توقع ہے۔ البتہ، یہ واضح ہے کہ ایپل آئی فون 17 سیریز کو اب تک کی سب سے جدید اور فیچر سے بھرپور سیریز بنانے کی تیاری میں کوشاں ہے۔