
جلد ہی ایک نئی خود میٹر ریڈنگ ایپ، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ لانچ کی جائے گی۔
17 جون 2025 کو ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیرِاعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ پاور اسمارٹ موبائل ایپ قومی اورعلاقائی زبانوں میں تیار کی جائے تاکہ تمام صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ پہلے مرحلے میں ایک نرم آغاز (soft launch) کیا جائے گا تاکہ تکنیکی مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل ممکن بنایا جا سکے۔ اس مہم کے لیے حکومت نے 31 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔
پاور ڈویژن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک ماہ میں میٹر ریڈرز کے کردار کو ختم کرنے کا مکمل منصوبہ تیار کرے۔
یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹیز میں ڈیجیٹل انقلاب: PTA کا مفت وائی فائی کا اعلان
واضح رہے کہ مہم کے لیے مرتب کردہ ٹرمز آف ریفرنس (ToR) میں منصوبے کی حدود، کردار اور ذمہ داریاں واضح کی گئی ہیں، جبکہ PITC اور MEPCO کو منصوبہ بندی، عمل درآمد اور نگرانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ جو اہم ایپلیکیشنز لانچ کی جائیں گی ان میں پاور اسمارٹ ایپ، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ،+ CCMSاورلائن مین موبائل سلوشن شامل ہیں۔
یہ تمام ایپلیکیشنز مکمل ٹیسٹنگ کے بعد ہی عوام کے لیے جاری کی جائیں گی تاکہ صارفین کااطمینان یقینی بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ وزیرِاعظم نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ میٹر ریڈرز کو فارغ کرنے کے نتیجے میں جو بھی انتظامی اخراجات کی بچت ہو، وہ براہِ راست صارفین کو منتقل کیےجائیں۔