واٹس ایپ سے پیسے کمانے کا طریقہ
WhatsApp monetization
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے کاروباری افراد اور مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے نئی مونیٹائزیشن (آمدن حاصل کرنے) کی خصوصیات متعارف کروائی ہیں، جو کہ براہ راست Updatesٹیب میں شامل کی گئی ہیں۔

  یہ اپ ڈیٹ میٹا (Meta) کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد اپنی میسجنگ ایپس کے ذریعے نئی آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا ہے۔ یہ نئی خصوصیات صرف Updates سیکشن میں دستیاب ہوں گی۔ جس میں Status اورChannels شامل ہیں، تاکہ صارفین کی نجی گفتگو متاثر نہ ہوں۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ  ہم اپنے Updates ٹیب کے لیے کچھ نئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیں ،کمپنی نے اس بات پر زور دیا کہ ان تبدیلیوں سے ذاتی پیغام رسانی متاثر نہیں ہوگی۔

صارفین کو اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کی مالی مدد کرنے کی اجازت ہوگی، جس کے بدلے میں انہیں خصوصی مواد تک رسائی ملے گی۔ اس کے لیے ماہانہ ادائیگی کی جائے گی۔

تخلیق کار اور کاروبار اپنے چینلز کو مزید لوگوں تک پہنچانے کے لیے انہیں ڈائریکٹری میں تجویز کردہ کے طور پر پروموٹ کر سکیں گے۔ یہ نئے تخلیق کاروں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے دریافت ہونے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

واٹس ایپ اب اشتہارات کی دنیا میں بھی قدم رکھ رہا ہے، اور پہلی بار اپنی ایپ میں اسٹیٹس (Status) سیکشن میں براہ راست اشتہارات شامل کرے گا۔ کاروباری لوگ اپنے اشتہارات اسٹیٹس میں لگا سکیں گے تاکہ صارفین کو متوجہ کریں اور براہ راست پیغامات کے ذریعے خریدار بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ پر اشتہارات، سبسکرپشن اور دیگر تبدیلیاں متعارف

واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ اشتہارات کی ٹارگٹنگ صرف محدود معلومات جیسے صارف کی لوکیشن، زبان، اور Updates ٹیب کے اندر کی گئی تعاملات پر مبنی ہوگی۔ اگر صارفین نے اپنی واٹس ایپ کو میٹا کے دوسرے پلیٹ فارمز (جیسے فیس بک اور انسٹاگرام) سے جوڑا ہوا ہو، تو ان کی سرگرمیوں کی بنیاد پر بھی اشتہارات دکھائے جا سکتے ہیں۔

اس کے باوجود، واٹس ایپ نے صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کی پرائیویسی اب بھی اولین ترجیح ہے۔
ہم نے ان تمام فیچرز کو انتہائی نجی انداز میں تیار کیا ہے۔ واٹس ایپ نے کہا، اور اس بات کی تصدیق کی کہ ذاتی پیغامات، گروپ چیٹس، اور کالز بدستور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ (end-to-end encrypted) رہیں گی، اور صارفین کے فون نمبرز اور نجی پیغامات اشتہارات دینے والوں کے ساتھ شیئر نہیں کیے جائیں گے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں