واٹس ایپ پر اشتہارات، سبسکرپشن اور دیگر تبدیلیاں متعارف
WhatsApp Ads
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) اب آپ واٹس ایپ سے کما بھی سکیں گے۔ پیغام رسانی کی معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ نے بڑی تبدیلیاں متعارف کروا دیں۔

ذرائع کے مطابق، میٹا نے اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ اب اسٹیٹس اور چینلز میں اشتہارات دکھائے گا، جہاں کاروباری ادارے اپنی مصنوعات کی تشہیر کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، پروموٹڈ چینلز کا فیچر بھی پیش کیا جا رہا ہے، جو صارفین کی دلچسپی کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق، واٹس ایپ پر پریمیم چینلز متعارف کیے جا رہے ہیں، جن میں صارفین مخصوص مواد تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا کریں گے۔ اس اقدام سے کریئیٹرز اور تنظیموں کو اپنی نشریات مونیٹائز کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل آئی فون 17 پرو میکس، جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار

میٹا انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اشتہارات اور سبسکرپشنز صارفین کے ذاتی پیغامات، کالز اور گروپس پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ کمپنی کے مطابق، تمام کمیونیکیشن اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہے گی، اور اشتہارات ذاتی ڈیٹا کی بنیاد پر نہیں، بلکہ زبان، لوکیشن اور چینلز کی ترجیحات کے مطابق دکھائے جائیں گے۔

یہ فیچرز مرحلہ وار متعارف کروائے جا رہے ہیں، اور آئندہ چند ماہ میں دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے واٹس ایپ کی آفیشل ویب سائٹ یا میٹا کے اعلامیہ سے رجوع کریں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں