بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں میزبان بنگلادیش کے علاوہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ کا انعقاد 14 سے 20 نومبر 2026 تک ہوگا، لیگ مرحلہ 15 سے 19 نومبر تک جاری رہے گا۔
ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، دونوں روایتی حریفوں کی ٹیمیں 17 نومبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، جس کے باعث شائقین کرکٹ کی نظریں اس میچ پر مرکوز رہیں گی۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں مسلسل اہم مقابلوں میں حصہ لے گی، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 نومبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 18 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ میزبان بنگلادیش سے ہوگا۔
پاکستان بلائنڈ ٹیم لیگ مرحلے کا آخری میچ 19 نومبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم کیلئے یہ میچ بھی اہم ہوگا کیونکہ لیگ مرحلے میں بہتر کارکردگی کے ذریعے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ابھیشیک شرما نے ٹی 20 میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
بنگلادیش کی جانب سے پہلی مرتبہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی میزبانی ایشیا میں بلائنڈ کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔