ابھیشیک شرما نے ٹی 20 میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Abhishek Sharma
فائل فوٹو
Updated 8 گھنٹے قبل | Published September, 18 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما نے افغانستان کیخلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد ابھیشیک شرما نے اننگز کا آغاز کرتے ہی افغان بولرز پر حملہ کردیا۔

ابھیشیک شرما نے میدان کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور بھارتی شائقین کو شاندار کرکٹ دیکھنے کا موقع فراہم کیا، ان کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے افغانستان کے بولرز بے بس دکھائی دیے۔

بھارتی اوپنر نے مجموعی طور پر 34 گیندوں پر 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 11 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ ان کی اننگز نے بھارت کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ابھیشیک شرما کی اس سنچری کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت کی جانب سے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوگیا۔

اس سے قبل زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 33، 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی، تاہم ابھیشیک شرما نے صرف 30 گیندوں پر سنچری بنا کر دونوں کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ: کرکٹر محمد رضوان کی درخواست مسترد

ابھیشیک شرما کی برق رفتار اننگز کو بھارتی کرکٹ کی حالیہ یادگار ٹی ٹوئنٹی اننگز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں