لاہور ہائیکورٹ: کرکٹر محمد رضوان کی درخواست مسترد

محمد رضوان
کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے انکوائری کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published September, 17 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹرکی این سی سی آئی اے انکوائری کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے محمد رضوان کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ رضوان کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں، جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ جاکر نوٹسزکے جواب دے دیں، آپ کو کس تاریخ کو نوٹس جاری کیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد درخواست گزار کو ہوٹل لابی میں بلوایا گیا، بغیر نوٹس کے درخواست گزار سے تفتیش کی گئی اور موبائل قبضے میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کا این سی سی اے کو جواب، موبائل واپسی پر سوال اٹھا دیا

انہوں نے کہ کہا کہ درخواست گزار نے اس یقین دہانی پر موبائل فون دیا کہ 3 گھنٹے بعد واپس کیا جائے گا، تاہم درخواست گزار کو آج کی تاریخ تک موبائل فون واپس نہیں کیا گیا جو بد دیانتی ظاہر کرتا ہے۔

رضوان کے وکیل نے کہا کہ کرکٹر کو کرپشن سے بچانے کے لیے آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ فورم ہے، درخواست گزار کے خلاف معاملہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں بھجوایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کی طلبی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ رضوان نے درخواست میں این سی سی آئی اے کے دائرہ اختیار اور تحقیقات کی نوعیت پر سوالات اٹھائے تھے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں