ویمن ایشیا کپ،بھارتی ویمن ٹیم نے میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
فائل فوٹو
Updated | Published September, 13 2026 |
دبئی(ویب ڈیسک) ایونٹ کے فائنل میں بھارتی ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183رنز اسکور کیے
بھارت کی جاب سے اوپنر شفالی ورما اور سمرتی مندھنا نے ٹیم کو 129رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، شفالی ورما نے 68 اور سمرتی مندھنا نے 59رنز اسکور کیے جبکہ رچا گھوش نے 17 اور کپتان ہرمن پریت کور نے 14 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے متھالی ایودھیا، چماری اتاپتو اور چمودی پرابودا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ الٹمیٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ،ارشدندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ویمن ٹیم بیسویں اوور کی آخری گیند پر 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان چماری اتاپتو نے 36 اور نیلاک شیکا سلوا نے 22ر نز بنائے۔
بھارت کی جانب سے شری چرانی نے 4 اور دپتی شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔