ورلڈ الٹمیٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ،ارشدندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
فائل فوٹو
Updated | Published September, 13 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
جیولن تھرو مقابلے کے دوران ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں 74.42 میٹر کی تھرو کی، جبکہ دوسری کوشش میں ان کی تھرو 79.66 میٹر رہی۔
ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں بھی 79.66 میٹر کی تھرو کی، جو رواں سیزن میں ان کی بہترین تھرو تھی، تاہم یہ کارکردگی انہیں میڈل کی دوڑ میں برقرار رکھنے کے لیے کافی ثابت نہ ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی رینکنگ میں تنزلی
ارشد ندیم کی جانب سے تیسری کوشش میں سیزن کی بہترین تھرو کرنے کے باوجود وہ عالمی چیمپئن شپ میں میڈل حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔