پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی رینکنگ میں تنزلی
پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ نیچے چلی گئی جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی آخری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانا مزید مشکل ہوگیا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی موجودہ صورتحال کے مطابق آسٹریلیا پہلے جبکہ جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔
بنگلادیش کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ایک درجے ترقی کرتے ہوئے آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف دیا تھا، جو انگلش ٹیم نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
انگلینڈ نے اس کامیابی کے ساتھ پاکستان کو پہلی مرتبہ اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا، جس کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات مزید بڑھ گئے ہیں۔