مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی
ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھجوا دیا ہے۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لارڈز ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔
ریلیز کیے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، محمد اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ ان کی جگہ مجموعی طور پر 7 کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جن میں 5 ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیسٹ سطح پر ابھی تک نہیں کھیل سکے جبکہ 2 کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ پمز: شاہد آفریدی نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لےلیا
متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر صائم ایوب اور عبداللہ فضل شامل ہیں، جو بالترتیب 8 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔ بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والے آل راؤنڈر عرفات منہاس پاکستان کی جانب سے تین ون ڈے انٹرنیشنل اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
یگر چار کھلاڑیوں میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عمران جونیئر، وکٹ کیپر بیٹر اور قائداعظم ٹرافی 2025-26 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سعد بیگ، آل راؤنڈرز محمد عمران اور رضااللہ شامل ہیں۔
یہ تمام کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
پی سی بی نے سرفراز احمد اور عمر گل کو بھی کوچنگ اسٹاف سے ریلیز کر دیا جبکہ ان کی جگہ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔