سانحہ پمز: شاہد آفریدی نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لےلیا

سابق کپتان شاہد افریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد افریدی نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو صحت اور تعلیم کی یکساں سہولیات ملنی چاہئیں، پمز واقعے میں جاں بحق بچوں کو کوئی اقدام واپس نہیں لاسکتا۔

ایک بیان میں شاہد آفریدی نے سرکاری اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ادارے واقعی اتنی ہی بہتر ہیں تو اقتدار میں بیٹھے لوگ اپنے بچوں کو وہاں کیوں نہیں بھیجتے؟

شاہد آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 14 بچے جان سے چلے گئے، واقعے کی انکوائری رپورٹ سامنے آ چکی ہے اور ذمہ دار حکام کو معطل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پمز واقعے پر فوجداری کارروائی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں تاہم کوئی بھی قدم ان معصوم بچوں کی زندگی واپس نہیں لا سکتا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو صحت اور تعلیم کی یکساں معیار کی سہولت ملنا اس کا حق ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.06 ▼ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.54 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▼ 0.76
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,582 ▼ 15,166
Gold 22K Per Tola 424,950 ▼ 13,903
Gold 21K Per Tola 405,634 ▼ 13,271
Gold 18K Per Tola 347,686 ▼ 11,375
Silver Per Tola 6,906 ▼ 313
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▼ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں