اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی،امریکی کرکٹر پر 8 سال کی پابندی عائد
بودوگم اخیلیش ریڈی نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 3 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 3 2026 |
دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر امریکا کے کرکٹر بودوگم اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 3 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ مستعفی
بودوگم اخیلیش نےابو ظبی ٹی ٹین لیگ 2025 میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی جس کے سبب ان پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہےکہ بودوگم اخیلیش ریڈی پر پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025 سے ہو گا۔