پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ مستعفی

Shane McDermott Resigns
فائل فوٹو
Updated | Published July, 11 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کوچ نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دیا۔

ذرائع کے مطابق شین میکڈرمٹ نے نجی مصروفیات کے باعث اپنی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ کچھ عرصہ قبل پی سی بی سے رخصت لے کر آسٹریلیا گئے تھے، جہاں ذاتی معاملات کے باعث انہوں نے معاہدہ مکمل ہونے سے قبل ہی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق شین میکڈرمٹ کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تین سالہ معاہدہ تھا، تاہم انہوں نے مدت پوری ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے 5 جولائی 2025 کو پاکستان وائٹ بال ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

شین میکڈرمٹ کے دور میں قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، کھلاڑیوں کی کیچنگ، گراؤنڈ فیلڈنگ اور مجموعی فٹنس میں بہتری کو ان کی پیشہ ورانہ کوچنگ کا نتیجہ قرار دیا جاتا رہا، جس پر انہیں کرکٹ حلقوں کی جانب سے بھی سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کیلئے تاحیات پنشن بحال

ان کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو مصروف بین الاقوامی سیزن اور آئندہ وائٹ بال سیریز سے قبل نئے فیلڈنگ کوچ کے تقرر کا چیلنج درپیش ہوگا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں