سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کیلئے تاحیات پنشن بحال

Punjab Lifetime Pension
فائل فوٹو
Updated | Published July, 11 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کیلئے اہم فلاحی فیصلہ کرتے ہوئے بیواؤں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کیلئے تاحیات پنشن کی سہولت دوبارہ بحال کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے نئی پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مرحوم سرکاری ملازمین کی بیوائیں اور غیر شادی شدہ بیٹیاں عمر بھر پنشن حاصل کرنے کی اہل ہوں گی۔ نئی پالیسی کا مقصد انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہلِ خانہ کو مستقل مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ سابق حکومت کے دور میں پنشن کے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے کسی سرکاری ملازم کی وفات کے بعد اس کی بیوہ یا وارث غیر شادی شدہ بیٹی کیلئے پنشن کی مدت صرف 10 سال مقرر کر دی گئی تھی، تاہم موجودہ حکومت نے اس شرط کو ختم کرتے ہوئے دوبارہ تاحیات پنشن کی سہولت بحال کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن کی ادائیگی مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت کی جائے گی، اگر کسی مرحوم سرکاری ملازم کی بیوہ دوسری شادی کر لے تو اس کی پنشن بند کر دی جائے گی، جبکہ غیر شادی شدہ بیٹی قانون کے مطابق پنشن کی مستحق رہے گی۔

پالیسی میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی سرکاری ملازم کی ایک سے زیادہ بیوائیں ہوں تو پنشن کی رقم تمام بیواؤں میں برابر تقسیم کی جائے گی تاکہ تمام مستحقین کو ان کا جائز حق مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے 2 منصوبے عالمی اعزازت کے حقدار قرار

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے پنجاب کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا، جہاں سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں