مریم نواز کے 2 منصوبے عالمی اعزازت کے حقدار قرار

وزیراعلی پنجاب مریم نواز
اقوام متحدہ کے عالمی فورم ڈبلیو ایس آئی ایس کے دوران میرا پیارا ورچوئل سینٹر کو ای گورننس کیٹیگری کا عالمی چیمپئن قرار دیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 11 2026 |
جنیوا:(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیے گئے پنجاب سیف اتھارٹی کے دو منصوبوں نے اقوام متحدہ کے عالمی فورم میں بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کر لیے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے عالمی فورم ڈبلیو ایس آئی ایس کے دوران " میرا پیارا ورچوئل سینٹر" کو ای گورننس کیٹیگری کا عالمی چیمپئن قرار دیا گیا جبکہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بھی بین الاقوامی اعزاز حاصل کیا ہے۔

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں پنجاب کے آئی ٹی اور عوامی خدمت سے متعلق منصوبوں کو خصوصی پذیرائی ملی نیز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دونوں عالمی اعزازت وصول کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور کی والدہ انتقال کر گئیں

سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق "میرا ورچوئل سینٹر" اب تک ایک لاکھ 58 ہزار ہزار سے زائد کیسز پر کاروائی کر چکا ہے جبکہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے 80 ہزار سے زیادہ گمشدہ بچوں اور افراد کو بحفاظت ان کے اہل خانہ سے ملایا جا چکا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں منصوبوں کی عالمی سطح پر کامیابی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو مؤثر اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کا اعتراف ہے جبکہ یہ اعزاز پنجاب پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عالمی اعتماد کا مظہر بھی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں