کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی شادی، تاریخ سامنے آگئی

Cristiano Ronaldo Wedding
فائل فوٹو
Updated | Published August, 3 2026 |
لزبن:(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگز کی شادی سے متعلق نئی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق دونوں طویل عرصے کے تعلق کے بعد جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور جارجینا نے پرتگال کے خوبصورت جزیرے ماڈیرا میں شادی کی منصوبہ بندی کی ہے، جو کرسٹیانو رونالڈو کی جائے پیدائش بھی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب 8 اگست کو متوقع ہے، جس کے باعث کھیل اور شوبز حلقوں میں اس خبر نے خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب ماڈیرا کے دارالحکومت فنچل میں واقع تاریخی فنچل کیتھیڈرل میں منعقد ہونے کا امکان ہے، جبکہ اس کے بعد مہمانوں کے اعزاز میں ساوائے پیلس فائیو اسٹار ہوٹل میں شاندار استقبالیہ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ان کے تعلقات دنیا بھر میں مداحوں کی دلچسپی کا مرکز رہے ہیں۔

گزشتہ سال رونالڈو نے تقریباً آٹھ سالہ رفاقت کے بعد جارجینا کو ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی تھی، جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔

جارجینا روڈریگز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں منگنی کی انگوٹھی کی تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا تھا اور ان کی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں دکھائی دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف کبڈی کھلاڑی کی اہلیہ نے خودکشی کر لی

اگرچہ برطانوی میڈیا میں شادی کی تاریخ اور مقام سے متعلق دعوے کیے جا رہے ہیں، تاہم کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے ابھی تک ان اطلاعات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ مداح اب دونوں کی جانب سے سرکاری اعلان کے منتظر ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں