کیوان کی پہلی سالگرہ پر ایمان اسد کی رجب بٹ سے جذباتی اپیل
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں ایمان اسد نے رجب بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آج کیوان کی پہلی سالگرہ ہے اور وہ دل سے چاہتی ہیں کہ رجب اپنے بیٹے کی خوشی میں انکے ساتھ شریک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی رجب کو کیوان سے ملنے سے نہیں روکا اور نہ آئندہ روکیں گی، کیونکہ یہ باپ اور بیٹے کا رشتہ ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا ماں اور باپ دونوں کی محبت اور توجہ کے ساتھ پروان چڑھے۔
ایمان اسد نے کہا کہ یہ دن عدالتوں اور تنازعات کیلئے نہیں بلکہ کیوان کی معصوم خوشیوں کیلئے ہے، وہ نہیں چاہتیں کہ بچے کی پہلی سالگرہ کی یادیں کسی تلخی یا عدالتی تنازع سے جڑی ہوں۔
انہوں نے رجب بٹ سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہوں نے کیوان کا حال پوچھا؟ یا یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کیسا ہے، اس کے ساتھ وقت کیسے گزارا جائے اور اس کی ذمہ داری کس طرح نبھائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی
ایمان نے مزید لکھا کہ ایک سال کی خاموشی اور دوری صرف ایک سالگرہ منانے سے ختم نہیں ہوسکتی کیونکہ باپ ہونا صرف ایک دن کی بات نہیں بلکہ ہر روز کی زمہ داری ہے۔
ان کے مطابق انکے دروازے رجب کیلئے ہمیشہ کھلے رہے ہیں، عید پر بھی انہوں نے رجب کو کیوان سے ملنے سے نہیں روکا تھا حالانکہ اس سے صرف 8 روز پہلے انہیں رجب کی جانب سے طلاق کا نوٹس موصول ہوا تھا۔
ایمان اسد نے رجب سے اپیل کی کہ اپنی انا، اختلافات اور دیگر معاملات ایک طرف رکھ کر صرف بیٹے کے بارے میں سوچیں اور کیوان کی پہلی سالگرہ میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رجب اپنی والدہ، بہن اور دیگر اہل خانہ کو بھی ساتھ لاسکتے ہیں۔
آخر میں ایمان اسد نے دونوں خاندانوں سے متعلق معاملات کو سوشل میڈیا کی بحث نہ بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو نفرت اور تنازع نہیں بلکہ محبت اور خوشیوں کی ضرورت ہے