سونے کی اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
سونے کی قیمت کو پر لگ گئے/فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published September, 18 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 914 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 69 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4ہزار 378 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھوٹے کاروباری حضرات کیلئے بڑی سہولت، لاکھوں روپے تک فنانسنگ کی منظوری
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے بعد سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے سیشن میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے سونا رواں ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کی ایک بڑی وجہ خام تیل کی مارکیٹ میں مندی ہے۔