شادی کی تقریبات میں صرف ایک ڈش کی اجازت، وفاقی حکومت کا نیا حکم جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 18 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے معاشی کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت شادی بیاہ سمیت مختلف تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کی پابندی عائد کردی، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت شادی کی تمام تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ دیگر تقریبات پر بھی کفایت شعاری کے نئے قواعد لاگو ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سفارتی تقریبات کے علاوہ سرکاری ضیافتوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ غیر ملکی وفود کے اعزاز میں دی جانے والی ضیافتیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹے کاروباری حضرات کیلئے بڑی سہولت، لاکھوں روپے تک فنانسنگ کی منظوری

حکومت نے سرکاری مالی اعانت سے ہونے والے سیمینارز، تربیتی نشستوں اور کانفرنسوں کے انعقاد کو بھی روک دیا ہے۔ تاہم ایسی اہم سرکاری تقریبات جن کا انعقاد ناگزیر ہو، انہیں صرف سرکاری ہالز، آڈیٹوریمز اور کمیٹی رومز میں منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نئے قواعد سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کا انفرادی طور پر جائزہ ایک قائم کردہ مانیٹرنگ کمیٹی لے گی، جو اپنی سفارشات حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

وفاقی حکومت کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی اور معاشی کفایت شعاری کو یقینی بنانا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں