ایمباپے نے میسی کا بڑا ریکارڈ چھین لیا

Kylian Mbappe
فائل فوٹو
Updated | Published July, 19 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں فرانس کے اسٹار فارورڈ کِیلیان ایمباپے کے ٹورنامنٹ میں گولز کی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔

مجموعی طور پر ورلڈ کپ کی تاریخ میں ان کے گولز کی تعداد 22 بتائی جا رہی ہے، جس کے بعد وہ لیونل میسی کو پیچھے چھوڑنے کے دعوے کے ساتھ خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کے ورلڈ کپ میں مجموعی گولز کی تعداد 21 بتائی جا رہی ہے، جبکہ ایمباپے نے 22 گولز کے ساتھ اس ریکارڈ کو عبور کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اگر یہ اعداد و شمار برقرار رہے تو فرانسیسی سپر اسٹار ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ 2026 کے گولڈن بوٹ کی دوڑ بھی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، ایمباپے 10 گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ لیونل میسی 8 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ چونکہ ٹورنامنٹ کا فائنل ابھی باقی ہے، اس لیے گولڈن بوٹ کی دوڑ میں مزید دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اگر ایمباپے اپنے اس اعزاز کو  برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو گولڈن بوٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، یہ ان کے کیریئر کا ایک اور بڑا اعزاز ہوگا۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ایک ہی سیزن میں گولڈن بوٹ کے تین بڑے ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بھی بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جبرالٹر اور سپین کے درمیان سرحدی باڑ ختم

فٹبال شائقین کی نظریں اب ورلڈ کپ کے فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں نہ صرف عالمی چیمپئن کا فیصلہ ہوگا بلکہ گولڈن بوٹ کی دوڑ کا بھی حتمی نتیجہ سامنے آئے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں