لیجنڈری آل راؤنڈر سر گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں چل بسے

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر اور تاریخ کے عظیم ترین آل راؤنڈرز میں شمار ہونے والے سر گارفیلڈ سوبرز المعروف گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں چل بسے۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 17 2026 | Muhammad Bilal
برج ٹاؤن: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر اور تاریخ کے عظیم ترین آل راؤنڈرز میں شمار ہونے والے سر گارفیلڈ سوبرز المعروف گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق سر گار فیلڈ سوبرز کے انتقال کی خبر پر دنیا بھر کے سابق کرکٹرز، کھیلوں کی تنظیموں اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

سر گیری سوبرز نے اپنے غیر معمولی کھیل سے آل راؤنڈر کی تعریف ہی بدل دی تھی، وہ بائیں ہاتھ سے دلکش اور جارحانہ بلے بازی کرنے کے ساتھ نئی گیند سے میڈیم فاسٹ، روایتی اسپن اور کلائی کے ذریعے اسپن بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 93 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں 57.78 کی شاندار اوسط سے 8 ہزار 32 رنز بنائے، ان کے کیریئر میں 26 سنچریاں شامل تھیں جبکہ بولنگ کے دوران انہوں نے 235 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گیری سوبرز نے 1958 میں پاکستان کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری کو 365 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز میں تبدیل کر دیا تھا، یہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا اور یہ ریکارڈ 36 سال تک قائم رہا جسے بعدازاں 1994 میں ویسٹ انڈیز ہی کے برائن لارا نے توڑا۔

انہوں نے 1968 میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے پہلے بلے باز ہونے کا تاریخی اعزاز بھی حاصل کیا، اس کارنامے نے انہیں کرکٹ کی ریکارڈ بک میں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ مستعفی

سر گیری سوبرز نے 1965 سے 1972 کے درمیان 39 ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت بھی کی، وہ بطور کپتان جارحانہ فیصلوں اور مثبت کرکٹ کے لیے مشہور رہے۔

کرکٹ کے لیے ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں انہیں 1975 میں نائٹ ہڈ سے نوازا گیا جبکہ بعد میں وزڈن نے انہیں صدی کے پانچ عظیم ترین کرکٹرز میں شامل کیا۔

ان کے نام سے آئی سی سی سال کے بہترین مرد کرکٹر کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی بھی دیتی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.18 ▼ 0.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.78 ▼ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.32 ▲ 0.26
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,444 ▲ 5,959
Gold 22K Per Tola 387,240 ▲ 5,462
Gold 21K Per Tola 369,638 ▲ 5,214
Gold 18K Per Tola 316,833 ▲ 4,469
Silver Per Tola 6,127 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▲ 38.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں