کوئٹہ: کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران فائرنگ، 2 کھلاڑی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ
مستونگ کے علاقے شمس آباد کراس پر کرکٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی/ فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published July, 9 2026 |
مستونگ : (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران فائرنگ سے 2 کھلاڑی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے شمس آباد کراس پر کرکٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت آیوش اور ساگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ کھلاڑی اور تماشائی اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگ نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے علاقےکو گھیرے میں لےکر شواہد اکٹھےکرنا شروع کر دیے۔

حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئےکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردی، بعد ازاں ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد شاہراہ کھول دی گئی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.64
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.13 ▼ 0.42
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.84 ▲ 0.18
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▲ 1.18
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.80 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,853 ▼ 7,698
Gold 22K Per Tola 392,198 ▼ 7,057
Gold 21K Per Tola 374,371 ▼ 6,736
Gold 18K Per Tola 320,889 ▼ 5,774
Silver Per Tola 6,243 ▼ 288
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 12.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں