فیفا ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور چیکیا کے درمیان سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اے میں جنوبی افریقہ اور چیک ریپبلک کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر ہو گیا۔
فوٹو بشکریہ عالمی میڈیا
Updated 23 گھنٹے قبل | Published June, 18 2026 | Muhammad Bilal
اٹلانٹا: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اے میں جنوبی افریقہ اور چیک ریپبلک کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق چیک ریپبلک نے میچ کا شاندار آغاز کیا اور سادیلیک نے چھٹے منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ، یہ گول سوئکا کے ساتھ بہترین کمبینیشن کے بعد آیا جبکہ شیک ایک آسان ہیڈر ضائع کر چکے تھے۔

دوسرے ہاف میں بھی چیک ریپبلک نے مسلسل حملے جاری رکھے اور دباؤ برقرار رکھا تاہم شیک ایک بار پھر اہم موقع ضائع کر بیٹھے اور برتری دوگنا نہ کر سکے۔

جنوبی افریقہ نے گول برابر کی کوششیں جاری رکھیں اور ان کی محنت اس وقت رنگ لائی جب موکوینا نے میچ کے اختتام سے سات منٹ قبل پنالٹی پر گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفاورلڈ کپ، ناروے نے عراق کو 1-4 سے شکست دے دی

یہ پنالٹی ماسیگو کے شاٹ کے بعد ملی جو سولچ کے ہاتھ سے لگ گئی، اس فیصلے نے میچ کا رخ بدل دیا اور چیک ریپبلک کی جیت کے امکانات ختم کر دیے۔

اس میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے دو میچوں میں ایک ایک پوائنٹ ہو گیا ہے جبکہ میکسیکو اور جنوبی کوریا، جو اسی گروپ میں ہیں اپنے پہلے میچ میں تین پوائنٹس حاصل کر چکے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-18 USD to PKR 278.30
2026-06-18 EUR to PKR 321.54
2026-06-18 GBP to PKR 371.76
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-18 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-18 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-18 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-18 Petrol (Super) 373.78
2026-06-18 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-18 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں