کم عمر ڈرائیورز کیلئے لائسنس کی فیس اور شرائط سامنے آگئیں

پنجاب میں 16 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے خصوصی ڈرائیونگ پرمٹ کی فیس اور شرائط کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 18 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں 16 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے خصوصی ڈرائیونگ پرمٹ کی فیس اور شرائط کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی وژن کے تحت صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں نوجوانوں کو موٹرسائیکل چلانے کے لیے 18 سال کی عمر تک پہنچنے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے قانونی طور پر ‘جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت اب 16 سال تا 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کو قانونی شرائط پوری کرنے کے بعد سڑکوں پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت ہو گی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ جووینائل پرمٹ کے لیے عمر کے لحاظ سے فیس مقرر کی گئی ہے، 16 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے پرمٹ فیس ایک ہزار روپے جبکہ 17 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے فیس 500 روپے رکھی گئی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے واضح کیا کہ نوجوانوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے رفتار پر سخت پابندی ہو گی اور پرمٹ ہولڈر موٹرسائیکل نوجوان 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ تیز نہیں چلا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا آغاز

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کی حفاظت اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے والدین یا سرپرست کی اجازت لازم ہو گی۔

سی ٹی او لاہور نے ہدایت کی کہ پرمٹ کے حصول کے لیے آنے والے نوجوان اپنے والدین یا قانونی سرپرست کو لازمی ہمراہ لائیں، اس کے علاوہ، والدین یا گارڈین کو اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور نوجوان کی ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر بھی ساتھ لانا ہو گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-18 USD to PKR 278.30
2026-06-18 EUR to PKR 321.54
2026-06-18 GBP to PKR 371.76
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-18 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-18 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-18 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-18 Petrol (Super) 373.78
2026-06-18 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-18 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں