لاہور: کم عمر ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا آغاز
کم عمر ڈرائیورز کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، پنجاب میں 16 سال سے 18 سال کے کالجز کے لڑکوں اور لڑکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس بننے کا عمل شروع ہو گیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) کم عمر ڈرائیورز کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، پنجاب میں 16 سال سے 18 سال کے کالجز کے لڑکوں اور لڑکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس بننے کا عمل شروع ہو گیا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق نادر ا کے ب فارم سے لائسنس پرمٹ جاری کیا جائے گا، والد یا گھر کے سرپرست کا اجازت نامہ ڈرائیونگ پرمٹ کے لیے لازمی ہو گا جبکہ ڈرائیونگ پرمٹ کی فیس پانچ سو روپے ہو گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ 16 سے 18 سال کے لڑکے اور لڑکیاں ٹریفک کے ڈرائیونگ سینٹر ز سے اپنے لائسنس پرمٹ حاصل کر سکیں گے، 16سال سے 18 سال کے لڑکے اس پرمٹ پر صرف موٹر سائیکل چلا سکیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ ڈرائیونگ پرمٹ پر کار یا کمرشل گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کم عمر ڈرائیورز کو قانونی دائرے میں لانا اور ٹریفک قوانین سے آگاہی دینا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سڑکوں پر کم عمر ڈرائیورز کی غیر قانونی ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی ہوگی اور ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری آئے گی، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ قواعد و ضوابط پر عمل کریں اور محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا کم عمر ڈرائیورز کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں پنجاب حکومت نے 16سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ،ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لئے بنائے جاتے ہیں، عوام کو اپنی حفاظت کے لئے عادتوں کو بدلنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے، معصوم بچوں کو پکڑنا نہیں چاہتے مگرقانون کی پاسداری ضروری ہے، بچوں کا قصور نہیں ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-18 USD to PKR 278.30
2026-06-18 EUR to PKR 321.54
2026-06-18 GBP to PKR 371.76
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-18 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-18 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-18 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-18 Petrol (Super) 373.78
2026-06-18 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-18 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں