پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا شیڈول سامنے آگیا

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published May, 28 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت دو اہم ٹیسٹ میچز میں مدِمقابل آئیں گی۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔

دونوں میچز ویسٹ انڈیز کے جزیرہ ملک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں مختلف سٹیڈیمز پر منعقد کیے جائیں گے۔

پاکستانی ٹیم کے لیے یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

پاکستان ٹیم حالیہ عرصے میں ٹیسٹ کرکٹ میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز بھی ہوم گراؤنڈ پر بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

کرکٹ شائقین کو اس سیریز میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے، خاص طور پر ٹرینیڈاڈ کی وکٹیں ہمیشہ سے فاسٹ باؤلرز اور اسپنرز دونوں کے لیے مددگار سمجھی جاتی رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80 ▼ 1.00
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.01 ▼ 1.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.43 ▼ 1.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.64 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37 ▼ 0.27
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 441,798
Gold 22K Per Tola 404,981
Gold 21K Per Tola 386,573
Gold 18K Per Tola 331,348
Silver Per Tola 6,401
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▲ 6.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62 ▼ 2.20
Diesel HSD Per Litre 247.42 ▼ 1.30
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95 ▼ 1.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں