پی سی بی کے سینئر اسکورر نجم السعید چل بسے

Najam Ul Saeed Death
فائل فوٹو
Updated | Published May, 22 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے سینئر اسکورر نجم السعید خالقِ حقیقی سے جاملے۔

ان کے انتقال کی خبر سے کھیلوں کے حلقوں اور کرکٹ سے وابستہ افراد میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مرحوم کے بیٹے محمد شاہزیب نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نجم السعید دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر اہل خانہ، دوستوں اور کرکٹ کمیونٹی کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نجم السعید پاکستان کرکٹ میں ایک طویل عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے، انہیں ایک تجربہ کار اور باصلاحیت اسکورر کے طور پر جانا جاتا تھا۔

انہوں نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں بھی اسکورر کے فرائض سرانجام دیے تھے، جہاں ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا جاتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق نجم السعید نے کئی برسوں تک ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آفیشل اسکورر کے طور پر خدمات انجام دیں، ان کی وابستگی اور تجربہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اہم اثاثہ سمجھا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شائقین پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز مفت کہاں دیکھ سکیں گے؟

کھیلوں کے مبصرین کے مطابق نجم السعید کا انتقال پاکستان کرکٹ کیلئے ایک بڑا نقصان ہے کیونکہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ذریعے کھیل کے انتظامی شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

کرکٹ شائقین اور مختلف شخصیات کی جانب سے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی جا رہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80 ▼ 1.00
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.01 ▼ 1.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.43 ▼ 1.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.64 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37 ▼ 0.27
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 441,798
Gold 22K Per Tola 404,981
Gold 21K Per Tola 386,573
Gold 18K Per Tola 331,348
Silver Per Tola 6,401
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▲ 6.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62 ▼ 2.20
Diesel HSD Per Litre 247.42 ▼ 1.30
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95 ▼ 1.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں