شائقین پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز مفت کہاں دیکھ سکیں گے؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی لائیو اسٹریمنگ صرف پی سی بی لائیو پر دستیاب ہو گی۔
فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published May, 21 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی لائیو اسٹریمنگ صرف پی سی بی لائیو پر دستیاب ہو گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 30 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی، سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں جہاں دونوں ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شائقین اس اہم سیریز کے تمام میچز مفت میں پی سی بی لائیو پر دیکھ سکیں گے، پاکستان میں اس سیریز کی واحد لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پی سی بی لائیو ہو گی جس کے ذریعے کرکٹ فینز موبائل، کمپیوٹر یا دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز پر میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

شائقین آئی فون کے لیے ایپ اسٹور جبکہ اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور سے پی سی بی لائیو ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ آنے والی سیریز کے لیے ویب سائٹ live.pcb.com.pk پر بھی رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہو گی۔

پی سی بی کی او ٹی ٹی سروس گزشتہ سال اکتوبر میں شروع کی گئی تھی جو ابتدائی طور پر صرف برطانیہ میں دستیاب تھی تاہم اب اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں بھی شائقین کو براہِ راست کرکٹ ایکشن دیکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول جاری

کرکٹ شائقین کے لیے یہ سیریز خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلے ہمیشہ دلچسپ اور سنسنی خیز رہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ شائقین کو گھر بیٹھے مفت لائیو اسٹریمنگ کی سہولت ملنا ایک بڑی سہولت قرار دی جا رہی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80 ▼ 1.00
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.01 ▼ 1.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.43 ▼ 1.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.64 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37 ▼ 0.27
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 441,798
Gold 22K Per Tola 404,981
Gold 21K Per Tola 386,573
Gold 18K Per Tola 331,348
Silver Per Tola 6,401
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▲ 6.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62 ▼ 2.20
Diesel HSD Per Litre 247.42 ▼ 1.30
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95 ▼ 1.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں