پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published May, 14 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے ٹکٹس 22 مئی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ شائقین 22 مئی دوپہر تین بجے سے آن لائن ٹکٹ pcb.tcs.com.pk سے خرید سکیں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ 22 مئی سے ٹی سی ایس کے 16 ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی اعلامیہ میں بتایا گیا کہ لاہور میں آٹھ، راولپنڈی میں پانچ جبکہ اسلام آباد میں تین ٹی سی ایس سینٹرز پر میچز کے ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے ہرا دیا

سیریز کے دوسرے اور تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں دونوں ٹیمیں بالترترتیب 2 اور 4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔

تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا آغاز شام 4 بج کر 30 منٹ پر ہو گا، شائقین کی سہولت کے لیے ٹکٹوں کی قیمت صرف 200 روپے سے شروع ہو گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80 ▼ 1.00
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.01 ▼ 1.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.43 ▼ 1.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.64 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37 ▼ 0.27
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 441,798
Gold 22K Per Tola 404,981
Gold 21K Per Tola 386,573
Gold 18K Per Tola 331,348
Silver Per Tola 6,401
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▲ 6.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62 ▼ 2.20
Diesel HSD Per Litre 247.42 ▼ 1.30
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95 ▼ 1.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں