بابراعظم زخمی، بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے آؤٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بابر اعظم بائیں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے ، انجری کس نوعیت کی ہے جائزہ لینے کے بعد انہیں پریکٹس کی اجازت دی جائے گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل 8 مئی سے ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔
خیال رہے کہ بابراعظم نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں شاندار کم بیک کیا تھا، بابراعظم نے نہ صرف انفرادی طور پر پی ایس ایل کے حالیہ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا بلکہ ان کی ٹیم پشاور زلمی بھی چیمپئن بنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی نے حیدرآباد کو ہرا کر پی ایس ایل 11 کا تاج اپنے سر سجا لیا
فتح کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بابراعظم کا کہنا تھا کہ یہ جیت فرنچائز اور میرے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، میری کوشش تھی کہ فارم کو واپس لاؤں جس میں کامیاب ہوا۔