پشاور زلمی نے حیدرآباد کو ہرا کر پی ایس ایل 11 کا تاج اپنے سر سجا لیا
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل معرکے میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
BABAR AZAM'S PESHAWAR ZALMI ARE HBL PSL 11 CHAMPIONS.#HBLPSL11 | #NewEra | #PZvHK pic.twitter.com/8nqAziUc8s
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026
پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ عبدالصمد نے 48 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا، فرحان یوسف 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
زلمی کے کوشال مینڈس 9، محمد حارث 6، مائیکل بریسویل 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ کپتان بابراعظم کا بلا آج کوئی رن نہ اگل سکا۔
قبل ازیں حیدرآباد کنگزمین نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129 رنز بنائے، کنگزمین کی ٹیم مقررہ 20 اوور بھی پورے نہ کھیل سکی اور صرف 18 اوورز میں ہی ڈھیر ہو گئی۔
Aaron Hardie's four-fer and Nahid Rana's two wickets restrict Hyderabad Kingsmen to 129 all out.#HBLPSL11 | #NewEra | #PZvHK pic.twitter.com/9IE9th6ZDt
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے صائم ایوب نے 54 رنز بنائے جو رائیگاں گئے، کپتان مارنوس لبوشین 20، حسان خان 12 اور معاذ صداقت 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔
کنگزمین کے حنین شاہ 9، عثمان خان 8 اور عاکف جاوید 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفان خان اور کوشال پریرا ایک، ایک رن بنا کر چلتے بنے جبکہ گلین میکسویل نے بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین کی راہ لی۔
پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ناہید رانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سفیان مقیم اور محمد باسط نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔