شاہد آفریدی کا عمران خان کی حمایت میں اہم بیان
سابق قومی کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی
شاہد آفریدی نے بحرین کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): سابق قومی کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں علاج کے لیے اپنی پسند کی جگہ جانے کا مکمل حق حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے بحرین کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر فرد کو اپنی صحت کے حوالے سے فیصلے کرنے کا بنیادی حق حاصل ہوتا ہے، اور عمران خان بھی اس حق سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان بیرون ملک یا کسی مخصوص مقام پر علاج کروانا چاہتے ہیں تو انہیں اس کی اجازت ملنی چاہیے، کیونکہ صحت سے متعلق معاملات میں سہولت فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈیز نے نسیم شاہ کے جزوی متبادل کا اعلان کردیا

یاد رہے کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کو امن کا علمبردار قرار دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سابق کپتان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اسلام امن کا نام ہے۔ پاکستان امن کا علمبردار ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے بیان پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں