راولپنڈیز نے نسیم شاہ کے جزوی متبادل کا اعلان کردیا
Naseem Shah injury
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 11 میں راولپنڈیز کو اہم موقع پر بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے جہاں ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث اسکواڈ سے عارضی طور پر باہر ہو گئے ہیں۔

فرنچائز نے فوری حکمت عملی اپناتے ہوئے آل راؤنڈر مبصر خان کو ان کے جزوی متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

فرنچائز حکام کے مطابق نسیم شاہ کو کراچی کنگز کیخلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ان کی فٹنس پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں واپسی کر سکتے ہیں، تاہم ان کی حتمی شمولیت فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہوگی۔

مبصر خان جو اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہیں احتیاطی اقدام کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 14 میچز کھیلتے ہوئے 49 رنز اسکور کیے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

 

 

 

دوسری جانب ٹیم نے اپنی بولنگ لائن کو مضبوط بنانے کیلئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز کو بھی اسکواڈ میں شامل کر لیا، ڈھائی کروڑ روپے میں شامل کیے گئے بین سیئرز پی ایس ایل میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں