اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کے سولہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز  کو  9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
فوٹو بشکریہ پی ایس ایل سوشل میڈیا
کراچی: (سنو نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کے سولہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 101 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیوون کانوے 59 اور محمد فائق 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ سمیر منہاس 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے واحد وکٹ کپتان شاہین آفریدی نے حاصل کی۔

قبل ازیں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی، قلندرز 19ویں اوور کی تیسری گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسیب اللہ خان 19، آصف علی 15 اور عبداللہ شفیق 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ دوسرا کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔

قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی 9، روبن ہرمن 4، ریان برل اور حارث 2،2 جبکہ عبید شاہ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر بیٹر محمد نعیم بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے گرس گرین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین راہ دکھائی، کپتان شاداب خان، عماد وسیم اور رچرڈ گلیسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں