پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
Pakistan T20 squad for Bangladesh tour 2025
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان کے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سلمان علی آغا بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز 20 سے 24 جولائی تک ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلا دیش پہنچے گی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 جولائی کو ڈھاکہ، دوسرا میچ 22 جولائی جبکہ تیسرا میچ 24 جولائی کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ بدھ سے شروع ہوگا، نیشنل بنک اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے کیمپ کیلئے ممکنہ کھلاڑی آج (منگل) کو رپورٹ کریں گے۔تربیتی کیمپ 15 جولائی تک جاری رہے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے روز 16 جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی، دورہ بنگلا دیش کے بعد پاکستان ٹیم امریکہ کیلئے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ منسوخ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا اعلان

ذہن نشین رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز فلوریڈا میں یکم تا 4 اگست کھیلی جائے گی، بعدازاں دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز 8 سے 12 اگست تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں منعقد ہوگی۔

پاکستان  سکواڈ برائے بنگلہ دیش سیریز:

سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں