دورہ منسوخ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا اعلان
 بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم کو رواں برس بنگلا دیش نہ بھیجنےکا اعلان کردیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم کو رواں برس بنگلا دیش نہ بھیجنےکا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلا دیش کے لیے وائٹ بال سیریز کا دورہ ری شیڈول کر دیا گیا ہے، بی سی سی آئی نے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

بی سی سی آئی کے اعلامیہ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی ) کے ساتھ مشاورت کے بعد دورے کو ری شیڈول کیا گیا ہے، اگست میں شیڈول سیریز اب آئندہ برس ستمبر میں کھیلی جائےگی، یہ فیصلہ دونوں بورڈز کے مابین مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کتنی بار مدمقابل ہوں گی؟

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ دورے کے نئے حتمی شیڈول کا اعلان مناسب وقت پرکیا جائےگا۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہےکہ فیصلہ دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی مصروفیات اور شیڈولنگ میں سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے رواں برس اگست میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا، آئندہ ماہ اگست میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھے۔