کرکٹ میچ کے دوران بلے باز چل بسا
cricketer heart attack
فائل فوٹو
فیروزپور: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز ہرجیت سنگھ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

یہ افسوسناک واقعہ ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نے ایک شاندار چھکا مارا، جس کے بعد وہ دوسرے اینڈ پر موجود بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کیلئے دوڑے، لیکن اچانک وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور زمین پر گر پڑے۔

یہ صورتحال دیکھ کر ساتھی کھلاڑی فوراً ان کے پاس پہنچے اور مدد فراہم کرنے کی کوشش کی۔ انہیں فوری طور پر CPR (دل کی دھڑکن بحال کرنے کی تکنیک) دی گئی، لیکن بدقسمتی سے وہ ہوش میں نہ آ سکے۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال دل کا شدید دورہ پڑنے سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا

یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل 2024ء میں بھی پونے شہر میں ایسا ہی سانحہ پیش آ چکا ہے، جب 35 سالہ کرکٹر عمران پٹیل مقامی میچ کھیلتے ہوئے دل کی تکلیف کے باعث گر کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ عمران پٹیل ایک مکمل فٹ آل راؤنڈر تھے، جس وجہ سے ان کی موت نے بھی سب کو حیران کر دیا تھا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں نوجوان کھلاڑیوں میں دل کے دورے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گرمی، شدید جسمانی دباؤ، پانی کی کمی اور دل کی پوشیدہ بیماریاں اس کے اہم اسباب ہو سکتے ہیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں