ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
Asia Cup 2025
فائل فوٹو
دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے ممکنہ شیڈول کی تفصیلات سامنے آ گئیں، بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام یہ میگا ایونٹ ستمبر میں کھیلا جائے گا، جس کا آغاز 10 ستمبر سے ہونے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ 2025 ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا اور اس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم حصہ لے گی، یوں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں ایونٹ میں شریک ہوں گی۔

ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بظاہر بھارت کے پاس ہے، تاہم موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔ اس ماڈل کے تحت کچھ میچز ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جا سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر سری لنکا اور یو اے ای کو شریک میزبانی کیلئے زیر غور لایا گیا تھا، تاہم حالیہ سیکیورٹی اور لاجسٹک چیلنجز کے باعث یو اے ای کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کرے گا، اور بھارت کے میچز دبئی میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جس کی روشنی میں یہ فیصلہ اہمیت رکھتا ہے۔

ایشیائی کرکٹ کونسل کی جانب سے ایونٹ کا حتمی شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.90 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.06 ▲ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.87 ▲ 0.56
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.31
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,219 ▼ 5,265
Gold 22K Per Tola 393,451 ▼ 4,826
Gold 21K Per Tola 375,566 ▼ 4,607
Gold 18K Per Tola 321,914 ▼ 3,949
Silver Per Tola 5,913 ▼ 48
Platinum Per oz (USD) 1,639 ▼ 10.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں