شکیب الحسن پر بنگلادیش چھوڑنے پر پابندی عائد
بنگلا دیش کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر بیرونِ ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی
بنگلا دیش کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن / فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر بیرونِ ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق، یہ پابندی قانونی معاملات کی بنیاد پر لگائی گئی ہے، جس کے باعث ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہوگئی ہے۔ شکیب الحسن نے حال ہی میں اپنی بولنگ ایکشن کی جانچ میں کامیابی حاصل کی تھی، مگر ان کے مستقبل کے حوالے سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کی قومی ٹیم میں شمولیت پر سوال اٹھ گیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کی ٹیم میں شمولیت کو خارج از امکان قرار نہیں دے رہے، تاہم جب تک یہ قانونی مسائل حل نہیں ہوتے، وہ قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کی عدم موجودگی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور بنگلہ دیشی ٹیم کی کئی تاریخی فتوحات میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔

یہ معاملہ کرکٹ شائقین کے لیے بے حد تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ مداح اور ماہرین اس پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں