نسیم شاہ کی قومی ٹیم میں شمولیت پر سوال اٹھ گیا
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر تنویر احمد نے نوجوان باؤلر نسیم شاہ کی قومی ٹیم میں شمولیت پر سوال اٹھا دیا
قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر تنویر احمد نے نوجوان باؤلر نسیم شاہ کی قومی ٹیم میں شمولیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے، وہ قومی ٹیم میں جگہ کے مستحق نہیں۔

سابق فاسٹ باؤلر تنویر احمد نے کہا کہ اگر نسیم شاہ کو بنگلہ دیش سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا تو انہیں موقع کیوں نہیں دیا گیا ؟ انہوں نے نسیم شاہ کی پی ایس ایل میں ناقص کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے باؤلنگ اسپیل میں وہ رفتار اور درستگی نظر نہیں آئی جو ایک معیاری فاسٹ باؤلر کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا لازمی قرار

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نسیم شاہ کی ٹیم میں شمولیت میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا اور ان کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستگی نے ان کے سلیکشن پر اثر ڈالا۔ سابق فاسٹ باؤلر نے الزام لگایا کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی اسی فرنچائز سے تعلق رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے نسیم شاہ کو ترجیح دی گئی۔

تنویر احمد نے مزید کہا کہ میر حمزہ اور عباس آفریدی جیسے باصلاحیت باؤلرز کو نظر انداز کرنا قابلِ افسوس ہے، حالانکہ انہوں نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھائی، سلیکشن میں میرٹ کو مقدم رکھا جائے تاکہ بہترین کھلاڑی قومی ٹیم میں جگہ بنا سکیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں