ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2025 اچانک ملتوی
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2025 ملتوی کر دیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 6 جون سے سری لنکا میں شروع ہونا تھا
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2025 ملتوی کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2025 ملتوی کر دیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 6 جون سے سری لنکا میں شروع ہونا تھا، تاہم اب اسے غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر کیا گیا۔ ان کے مطابق سری لنکا میں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں اور خراب موسم کے ساتھ ساتھ چکن گونیا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کھلاڑیوں اور اسٹاف کی صحت کو لاحق خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ کو خیرباد

محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان خواتین کرکٹرز کو کھیلنے کے بھرپور مواقع دینا پی سی بی اور اے سی سی دونوں کی اولین ترجیح ہے، تاہم کھلاڑیوں کی صحت اور تحفظ سے کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل جلد نئی تاریخوں کا اعلان کرے گا، تاکہ ٹورنامنٹ کی تیاری دوبارہ بہتر انداز میں کی جا سکے۔

چیئرمین پی سی بی نے تمام ٹیموں، آفیشلز اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل فیصلے میں سب کا تعاون قابلِ ستائش ہے۔ مداحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں اور جلد آنے والی مثبت خبروں کا انتظار کریں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں