گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ کو خیرباد
Glenn Maxwell ODI Retirement
فائل فوٹو
سڈنی:(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان کرکٹ فینز کیلئے حیران کن تو ضرور ہے، مگر میکسویل نے اسے ایک سوچا سمجھا فیصلہ قرار دیا ہے، جو ان کے مستقبل کے اہداف سے جڑا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گلین میکسویل نے اپنے کیریئر میں 149 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے 3990 رنز بنائے۔ ان کے جارحانہ انداز، غیر روایتی شاٹس اور میچ جتوانے کی صلاحیت نے انہیں دنیا بھر میں شہرت دلائی۔

میکسویل کا کہنا تھا کہ ان کا ون ڈے کیریئر اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا، لیکن انہوں نے ہر لمحے سے سیکھا اور ٹیم کیلئے ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کی۔

ریٹائرمنٹ کے اعلان کے دوران میکسویل نے بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کیلئے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش کو شکست، پاکستان نے ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر خود کو اس بڑے ایونٹ کیلئے تیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ آسٹریلیا کو ایک اور عالمی اعزاز دلایا جا سکے۔

گلین میکسویل نے اس فیصلے سے قبل آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی سے تفصیلی مشاورت کی، دونوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ون ڈے کرکٹ سے سبکدوشی میکسویل کے کیریئر کے اگلے مرحلے کیلئے بہترین قدم ہوگا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے بھی میکسویل کے شاندار کیریئر کو سراہا اور انہیں مستقبل کیلئے نیک خواہشات دی ہیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں