بنگلادیش کو شکست، پاکستان نے ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی
پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں 57 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں 57 رنز سے شکست دی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

 یہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کیا۔ اس اننگ میں اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بہترین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ حسن نواز نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگ میں شاندار اسٹروکس دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی 20: پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی

دیگر بیٹرز میں محمد حارث نے 41، کپتان سلمان آغا نے 19، شاداب خان نے 7، صائم ایوب نے 4 اور فہیم اشرف نے 1 رن اسکور کیا۔ بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب اور حسن محمود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رشاد حسین نے ایک وکٹ لی۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں صرف 144 رنز بنا سکی۔ بنگلادیش کی جانب سے سب سے نمایاں بیٹنگ تنظیم حسن ثاقب نے کی، جنہوں نے 50 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ تنزید حسن نے 33، مہدی حسن میراز نے 23، پرویز حسین ایمان نے 8، شمیم حسین نے 7، کپتان لٹن داس نے 6، توحید ہردوئی نے 5، رشاد حسین نے 1 اور جاکر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

حسن محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شریف الاسلام انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آسکے۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ اسپنر ابرار احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف، شاداب خان، صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسن علی اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں