پہلا ٹی 20: پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی
 پاکستان نےتین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
فوٹو بشکریہ فیس بک
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان نےتین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، یوں پاکستان نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

بنگلا دیش کی جانب سے کپتان لٹن داس 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، جاکر علی 36 اور تنزید حسن 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

مہمان ٹیم کے پرویز حسین ، شمیم حسین اور رشاد نے 4،4 رنز سکور کیے جبکہ تنظیم حسن ایک، مہدی حسن 2 ، شریف الاسلام 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ حسن محمود نے 9 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حسن نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاداب نے خان کھلاڑیوں کو کیا، فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان آغا نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے، کپتان سلمان آغا 34 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 22 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، شاداب خان 48،محمد حارث 31، خوشدل شاہ نے 5 رنز بنائے۔

فخر زمان ایک اور صائم ایوب بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ فہیم اشرف 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

بنگلا دیش کے شرف الاسلام نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن ، حسن محمود، تنظیم حسن ، شمیم حسین اور رشاد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں